عالمی خبریں

فلپائن میں مسلم خواتین کوسٹ گارڈز کو حجاب پہننے کی اجازت مل گئی

خلیج اردو: فلپائن میں مسلم خواتین کوسٹ گارڈز کو حجاب پہننے کی اجازت مل گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن کوسٹ گارڈ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس نے ایک نئی ڈریس پالیسی کی منظوری دے دی ہے جس میں خواتین اہلکاروں کے یونیفارم میں حجاب کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ خواتین اہلکاروں کے یونیفارم میں حجاب کی شمولیت سے زیادہ سے زیادہ مسلم خواتین کو کوسٹ گارڈ کی ورک فورس میں شامل ہونے کی ترغیب ملے گی۔

حکام کے مطابق اس فیصلے پر گزشتہ ہفتے سے عمل درآمد شروع ہوگیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت فلپائن کوسٹ گارڈ میں ایک ہزار آٹھ سوپچاس مسلم اہلکار ہیں، جن میں سے دو سو خواتین ہیں۔

فلپائنی کوسٹ گارڈ نے خواتین مسلم اہلکاروں کے یونیفارم میں حجاب کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

دوسری جانب فلپائن میں مسلمانوں کے قومی کمیشن نے اس پیشرفت کا خیرمقدم کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button