عالمی خبریں

نامعلوم شخص کی ہوٹل کے عملے کے لیے 58 ہزار درہم کی ٹپ

 

خلیج اردو آن لائن:

امریکہ کے ایک بار کا عملہ اس وقت حیران رہ گیا جب ایک نامعلوم سخی شخص نے 16 ہزار ڈالر کی ٹپ دی، جو کہ تقریبا 58 ہزار 768 درہم بنتی ہے۔

این بی سی بوسٹن کے مطابق اس شخص نے بار سے صرف 37 ڈالر کا کھانا آرڈر کیا تھا لیکن جاتے ہوئے 16 ہزار ڈالر کی ٹپ دے کر گیا۔ ریستوران کے اسٹاف نے جب اتنی بڑی رقم ٹپ کی مد میں دیکھی تو پہلے تو انہیں یہ ایک غلطی لگی۔ تاہم، اس نامعلوم شخص نے انہیں یقین دلایا ہے کہ یہ کوئی غلطی نہیں ہے بلکہ اس نے خود یہ رقم ٹپ کی طور پر دی ہے۔

بار ٹینڈر مشیل میک کڈن نے کہا "وہ ایک پراسرار آدمی ہے۔ اور یہ کام کئی سالوں سے کر رہا ہوں لیکن میں کبھی نہیں سوچا کہ ایسا کچھ میرے ساتھ ہوگا”۔ ریستوران کے تمام عملے نے ٹپ کی رقم آپس میں برابر برابر بانٹ لی۔

مشیل نے بتایا کہ "ہم اس کے پاس گئے اور اس کا شکریہ ادا کیا، ہم سب کے لیے یہ سال ایک برا سال رہا ہے”۔ اس نے مزید بتایا "کسی کی طرف سے کیے گئے اس عمل نے انسانیت پر میرا ایمان بحال کر دیا ہے۔ اس نے کہا کہ ہم لوگ بہت زیادہ محنت کرتے ہیں اور وہ ہمارے لیے کچھ کرنا چاہتا تھا”

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button