عالمی خبریںمعلومات

نیٹ فلکس نے پاکستانی صارفین کے لیے سبسکرپشن فیس کم کردی

خلیج اردو: آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے پاکستانی صارفین کے لیے سبسکرپشن فیس میں چار سو روپے تک کی کمی کردی ہے جس کا اطلاق اگلے مہینے کی بلنگ سے ہوگا۔
سبسکرپشن فیس میں کمی کے بارے میں نیٹ فلکس کی جانب سے پاکستانی صارفین کو 14 اکتوبر کو ایک میل کر کے بتایا گیا۔ نیٹ فلکس کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق سٹینڈرڈ اور پریمئیم پیکیج کی قیمتوں میں چار سو روپے کمی کی گئی ہے۔
اس سے پہلے پریمئیم پیکیج 1500 جبکہ سٹینڈرڈ 1200 میں دستیاب تھا، جن کی قیمت کم کر کے بالترتیب 1100 اور 800 روپے کردی گئی ہے۔

نیٹ فلکس چار قسم کے پیمنٹ پلان فراہم کرتا ہے، سٹینڈرڈ اور پریمئیم کے علاؤہ بیسک اور موبائل پلان بھی ہے جو بالترتیب 450 اور 250 روپے میں صارفین کو دستیاب ہیں۔
نیٹ فلکس سے جب اس بارے میں دریافت کیا گیا تو نمائندے مارک رینڈل کا کہنا تھا کہ کمپنی ابھی اس حوالے سے نہیں بتا سکتی کہ یہ کمی مستقل ہے یا کچھ مخصوص وقت کے لیے، البتہ یہ ضرور ہے کہ پاکستانی صارفین کے لیے خاص طور پر قیمتوں میں کمی کی گئی ہے تاکہ وہ بہتر سروس سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button