عالمی خبریں

افسوسناک خبر : سمندری طوفان کے نتیجے میں 75 افراد ہلاک ہو گئے

خلیج اردو
منیلا : فلپائن میں حکام نے بتایا ہے کہ سمندری طوفان رائے کی وجہ سے اس سال 75 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ طوفان کے نتیجے میں 300,000 سے زیادہ لوگ اپنے گھروں اور ساحل سمندر کے ریزورٹس سے نکل چکے ہیں۔

طوفان رائے نے جزیرہ نما شہر کے جنوبی اور وسطی علاقوں کو تباہ کر دیا ہےکئی علاقوں میں مواصلات اور بجلی منقطع اور چھتیں اکھڑ گئیں جبکہ کنکریٹ کے بجلی کے کھمبے گر گئے ہیں۔

مشہور سیاحتی مقام بوہول کے گورنر آرتھر یاپ نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر کہا ہے کہ تباہ شدہ جزیرے کے میئرز نے اپنے قصبوں میں 49 اموات کی اطلاع دی ہے۔

تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک اموات کی مجموعی تعداد 75 تک پہنچ گئی ہے۔

آرتھر یاپ کے مطابق 10 افراد اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ 13 زخمی ہو چکے ہیں۔ 195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے 13طوفان کی شدت میں اضافہ ہوا۔

ملک میں مواصلات کا نظام درہم برہم ہوا ہے۔ آرتھر کا کہنا ہے کہ 48 میں سے اکیس میئرز ان تک پہنچے ہیں۔ انہوں نے مزید افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button