عالمی خبریں

مودی حکومت کی ناقص پالیسیاں، ہزاروں شہریوں‌ کی خودکشی، تاجر بھی شامل

خلیج اردو: بھارتی حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں سے تنگ آکر 5 سالوں میں 98 ہزار 450 تاجروں، کسانوں اور عام شہریوں نے خودکشیاں کیں۔

بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تاجروں کی خودکشیوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے۔

انہوں نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’کاروباری ہوں یا کسان، تمام ہی بھارتی حکومت کی خراب پالیسیوں سے دلبرداشتہ ہیں‘۔ راہول گاندھی نے اعلان کیا کہ وہ اقتدار سنبھالنے کے بعد ملکی معیشت کے حوالےسے خاص اقدامات کریں گے اور ازسر نور مرمت کر کے شہریوں کی زندگیاں بچائیں گے۔

راہول گاندھی کی جانب سے ٹویٹر پر شیئر کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق 2016 میں 8 ہزار 573، 2017 میں 7 ہزار 778، 2018 میں 7 ہزار 990 تاجروں نے خودکشیاں کیں۔

اسی طرح سال 2019 میں 9 ہزار 52 نے خودکشیاں کیں جبکہ سال 2020 میں خودکشیوں کی شرح میں اضافہ ہوا کیونکہ اس دوران 11 ہزار 716 کاروباری شخصیات نے خودکشیاں کیں۔

راہول گاندھی کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ان پانچ سالوں کے دوران 53 ہزار 341 کسانوں اور عام شہریوں نے خودکشیاں کیں۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سال 2016 میں 11379 کسانوں، 2017 میں 10655 ، 2018 میں 10349، سال 2019 میں 10281 اور سال 2020 میں 10677 کسانوں اور عام شہریوں نے خودکشیاں کیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button