عالمی خبریں

روس کی روبل میں ادائیگی نہ کرنیوالے ممالک کی گیس منقطع کرنے کی دھمکی

خلیج اردو: روس نے اپنی کرنسی روبیل میں ادائیگی نہ کرنے والے ممالک کی گیس منقطع کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو خیراتی مال کے طور پر کچھ نہیں دینگے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے فوری طور پر غیر دوست ممالک سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے ایک رات کا الٹی میٹم بھی دیا تھا۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ان ممالک سے گیس کی فراہمی کی قیمت صرف روبل میں وصول کی جائے گی، جنہیں روس دوست نہیں سمجھتا۔ اس فہرست میں انہوں نے یورپی یونین کو بھی شامل کیا تھا۔جرمنی نے روسی صدر کی اس دھمکی کو بلیک میلنگ قرار دیا ہے ،جرمن وزیر معیشت رابرٹ ہیبک نے کہا کہ روسی صدر سے جلد کوئی معاہدہ نہیں ہونے جارہا ۔ جرمنی نے گیس سپلائی بلیک میلنگ کی مذمت کی ہے ۔ واضح رہے یورپی یونین اپنی 40 فیصد گیس اور 30 فیصد تیل روس سے لیتا ہے اور اس کے پاس فوری طور پر اس کا کوئی متبادل بھی نہیں ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button