عالمی خبریں

سعودی اور بحرینی فوج کی مشترکہ بحری مشقیں اختتام پذیرہوگئیں

خلیج اردو

ماناما : سعودی عرب اور بحرین کی بحری افواج کی برج 23 نامی مشترکہ بحری مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں۔

 

بحرین ڈیفنس فورس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ذیاب بن صقر النعیمی، سعودی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی جنرل فہد بن ابراہیم التھونین سمیت متعدد سینئر افسران نے مشقوں کا معائنہ کیا۔

 

مشقوں کے ڈائریکٹر کرنل احمد العصیمی نے کہا کہ مشقوں کو حقیقی جنگی ماحول میں انجام دیا گیا اور ریکارڈ وقت میں اعلی معیار کے ساتھ حربی آپریشن کیے اور دونوں ملکوں کے فوجی افسران نے جنگی عمل کو منظم کرنے کا تجربہ کیا۔

کرنل احمد نے کہا کہ مشقوں میں بحری جہازوں کی بحری توپوں کو نشانہ بنانے اور میری ٹائم سپیشل سیکیورٹی یونٹس اور میرین کے لیے ہلکے ہتھیاروں کے استعمال پر بھی توجہ دی گئی۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button