عالمی خبریں

سعودی عرب کے ویزٹ ویزوں کے حامل افراد عمرے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں

 

خلیج اردو آن لائن:

جمعرات کے روز سعودی عرب کی وزارت برائے حج و عمرہ کی جانب سے بڑا اعلان کیا گیا ہے۔ وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں ویزٹ ویزے پر آئے غیر ملکی اب عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔

سعودی عرب کے ایک روزنامے کی جانب سے شائع کی گئی خبر کے مطابق سعودی عرب کے ویزٹ ویزوں کے حامل افراد توکلنا اور اعتمرنا ایپلیکیشنز پر پروسیجر مکمل کرنے کے بعد عمرے کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔

تاہم، ویزٹرز عمرے کے لیے درخواست توکلنا ایپ پر اپنے ہیلتھ اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے کے بعد ہی دے سکیں گے۔

وزارت کے بیان کے مطابق صرف وہی لوگ عمرہ ویزا حاصل کرنے کے حقدار ہیں جو کورونا وائرس ویکسین کی دو خوراکیں مکمل کر چکے ہیں یا ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد 14 دن مکمل ہو چکے ہیں یا وہ افراد جو کورونا وائرس انفیکشن سے صحتیاب  ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ عمرہ سروس فراہم کرنے والی 500 فرموں اور 6 ہزار غیر ملکی عمرہ ایجنٹوں نے 9 اگست سے ویکسین شدہ غیر ملکی عمرہ زائرین کو وصول کرنا شروع کر دیا ہے۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button