عالمی خبریں

فٹ پاتھ پر سوتے شخص کے بستر میں سانپ گھس گیا، ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

فٹ پاتھ پر سوتے ہوئے ایک شخص کے بستر میں درمیانی شب ایک کوبرا سانپ گھس آیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو میں بھارت کے ایک شہر میں ایک شخص کو فٹ پاتھ سوتےہوئے دیکھا جا سکتا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لمحوں کے بعد ایک بڑا سانپ نظر آتا ہے جو بستر پر سوئے شخص کی طرف رینگنا شروع کر دیتا ہے۔ اور بستر میں گھس جاتا ہے۔

بستر میں سویا شخص جب کروٹ بدلتا ہے تو اسے بستر میں کچھ محسوس ہوتا ہے۔ جس پر وہ اپنے اوپر اوڑھی ہوئی چادر اتارتا ہے تو نیچے اسے سانپ دیکھائی دیتا ہے۔ جس پر وہ شخص خوف زدہ ہو کر اٹھتا ہے اور بستر سے پرے چھلانگ لگا دیتا۔

سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسا ہی شخص چھلانگ لگاتا ہے اسی وقت سانپ اس پر حملہ کرتا ہے لیکن خوش قسمتی سے وہ شخص سانپ کے حملے کی زد میں آنے سے محفوظ رہتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد متعدد صارفین نے خوف کا اظہار کیا ہے اور بے گھر افراد کے رہنے کے باقاعدہ شیلٹرز کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button