عالمی خبریں

کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے ہوتے ہوئے کرسمس، ہزاروں کی تعداد میں پروازیں منسوخ کر دی گئی

خلیج اردو
دبئی : ایسے میں جب کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کا پھیلاؤ تیزی سے ہورہا ہے، کرسمس ویک اینڈ پر 4,000 کی عالمی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہے۔ اس وائرس نے چھٹی منانے والوں کیلئے بڑی پریشانی پیدا کی ہے۔

عالمی طور پر ایئرلائنز نے جمعہ کے روز 2,314 پروازیں منسوخ کیں جس نے ایئرلائنز کیلئے ایک بڑے تعداد میں ان کے کاروبار کو بری طرح متائثر کیا۔ یہ اعدادوشمار FlightAware.com پر ہیں۔

ویب سائیٹ کے مطابق اتوار کو 1,404 پروازیں جن میں اسکیجول شدہ 340 پروازیں شامل ہیں ، منسوخ ہوئیں۔

فلائیٹ آویئر کی ویب سائیٹ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے اندر اور ملک کے اندر یا باہر تجارتی ہوائی ٹریفک ہفتے کے آخر میں منسوخ ہونے والی تمام پروازوں کا تقریبا ایک چوتھائی تھی۔

چھٹیوں کے اختتام ہفتہ کی منسوخی کی لہر کی اطلاع دینے والے پہلے امریکی ایئرلائن میں یونائیٹڈ ایئر لائنز اور ڈیلٹا ایئر لائنز شامل ہیں جنہوں نے کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے دوران اہلکاروں کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے صرف جمعہ کو ہی تقریباً 280 پروازوں کو ایک ساتھ ملایا۔

اومیکرون کی زیادہ پھیلنے کی خصوصیت کی وجہ سے کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ نومبر میں پہلی مرتبہ سامنے آیا تھا،

پچھلے ہفتے میں اوسط تعداد 179,000 یومیہ کے پینتالیس فیصد ہے۔ نیویارک نے 44,000 نئے کیسز جمعہ کو رپورٹ کیئے۔

برطانیہ میں مواصلات سے جڑی بہت سے نیٹ ورک متائثر ہوئے ہیں کیونکہ متائثر ملازمین خود کو قرنطینہ کر رہے تھے جبکہ اسپتالوں نے مریضوں کی حفاظت پر اثر انداز ہونے کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

دفتر برائے قومی شماریات کے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق لندن کے 20 میں سے ایک فرادکو گزشتہ ہفتے کرونا وائرس کا مرض لاحق ہوا تھا اور یہ تعداد اگلے ہفتے کے اوائل تک 10 میں سے ایک تک کو پہنچ سکتی ہے۔

فرانس میںے جمعہ کے روز اومیکرون کے بعد کرونا کیسز کی تعداد یومیہ 94,000 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ وائرس سے اسپتال میں داخل ہونے والے افراد کی تعداد سات ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس سے حکومت کو پیر کیلئے ایک خصوصی اجلاس بلانے پر آمادہ کیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں غیر یقینی صورتحال اور سنگین خبروں کے باوجود لاکھوں امریکیوں نے اس حالیہ وبا کے باوجود چھٹی کے موسم میں سفری منصوبوں کو جاری رکھا ہے۔

نیویارک نے نئے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ٹائمز اسکوائر میں اپنے سالانہ آؤٹ ڈور نئے سال کی شام کے جشن میں افراد کی تعداد کو کم کرکے 15,000 تک کم کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق بائیڈن انتظامیہ اگلے ہفتے آٹھ جنوبی افریقی ممالک پر سفری پابندیاں ہٹانے کا ارادہ رکھتی ہے جو گزشتہ ماہ اومیکرون کے مختلف قسم کے خدشات پر عائد کی گئی تھیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button