عالمی خبریں

امریکہ: انڈیانا پولس ایئرپورٹ کے قریب واقع فیڈ ایکس کی عمارت میں فائرنگ کے واقعہ میں 8 افراد ہلاک

خلیج اردو آن لائن:

انڈیانا پولس پولیس کے مطابق انڈیانا پولس میں فیڈایکس کے دفتر پر رات گئے فائرنگ کا واقع پیش آٰیا ہے۔ جس میں 8 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ اور شوٹر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

پولیس ترجمان جینی کک نے بتایا کہ جمعرات کی رات انڈیانا پولیس بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب اس عمارت پر فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

کم سے کم چار افراد کو اسپتال داخل کرایا گیا جن میں ایک شخص شدید زخمی ہے۔ کوک نے بتایا کہ دیگر دو زخمی افراد کو علاج کرنے کے بعد انہیں جائے وقوعہ سے ہی گھر بھیج دیا گیا۔

کک نے مزید بتایا کہ تفتیش کار ابھی تک انٹرویو لینے اور معلومات اکھٹا کرنے کے عمل میں ہیں تاہم، حملہ آور کی ابھی تک شناخت نہیں کی جا سکی۔

کوک نے بتایا کہ پولیس کو رات 11 بجے کے بعد فائرنگ کی اطلاعات ملی اور اہلکاروں نے فائرنگ کے مناظر دیکھے۔ بعد ازاں حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔

فیڈ ایکس نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ وہ حکام کے ساتھ تعاون کر رہی ہے اور مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے کام کر رہی ہے

فیڈ ایکس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ“ہم انڈیاناپولیس ہوائی اڈے کے قریب اپنی فیڈ ایکس گراونڈ کی عمارت پر فائرنگ کے افسوسناک واقعہ سے آگاہ ہیں۔ حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، اور ہمارے جذبات اس واقعہ میں متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں ، ”

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button