ٹپس

متحدہ عرب امارات کے نئے لیبر قانون میں سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کیلئے یکساں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کی انسانی وسائل کی وزارت کی جانب سے اعلان کردہ ایک متحد عمومی ضوابط کے تحت تمام سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کو یکساں چھٹیوں کی اجازت ہو گی۔دو فروری سے نافذ ہونے والے نئے لیبر قانون کے تحت ملازمین سالانہ،پیدائش،سوگ اور مطالعاتی چھٹیوں کے حقدار ہوں گے۔

نئے قانون کے تحت سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کو سالانہ تیس چھٹیوں کی اجازت ہوگی۔ملازمت کے چھ ماہ مکمل ہونے کے بعد ملازمین ہر ماہ دو چھٹیاں کر سکیں گے۔نئے لیبر قانون میں خواتین کے لیے زچگی کے دوران بھی چھٹیوں کا تعین کیا گیا ہے۔قانون کے مطابق سرکاری اور نجی اداروں کی خواتین ملازمین کو ایک ماہ کی زچگی کی چھٹی کی اجازت ہوگی۔دو ماہ کی چھٹیوں میں 45 دن مکمل تنخواہ اور پندرہ آدھی تنخواہ کے ساتھ ہونگی۔بچوں کی پیدائش کے بعد ماؤں کو دفاتر میں ایک گھنٹہ دودھ پلانے چھٹی ملے گی۔خواتین اپنی زچکی کی چھٹیاں دوسری منظور شدہ چھٹیوں کے ساتھ ملا سکتیں ہیں۔

مردوں کو بچوں کی پیدائش کے دن سے لے کر چھ ماہ تک پانچ دن کی پیٹرنیٹی چھٹیوں کی اجازت ہوگی۔قانون کے مطابق ملازمین شریک حیات کی موت پر پانچ دن جبکہ انتہائی قریبی رشتہ دار کی موت پر تین دن کی چھٹییوں کے حقدار ہوں گے۔

سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کو بیماری کی صورت میں سالانہ نوے روز کی چھٹیوں کی اجازت ہوگی۔ان چھٹیوں میں 15 روز مکمل تنخواہ،ایک ماہ آدھی تنخواہ جبکہ بقیہ چھٹیاں بغیر تنخواہ کے ہونگی۔

اپنی تعلیم مکمل کرنے والے ملازمین کو ہر سال امتحانات کے لئے دس دن کی چھٹی ملے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button